اسلام آباد ( آن لائن ) عدالت عظمیٰ میں پشاور بی آرٹی منصوبہ کیس سماعت کے لیے مقرر ،چیف جسٹس نے بی آرٹی منصوبہ سے متعلق کے پی کے حکومت کی اپیل پر بینچ تشکیل دید یا ،جسٹس عمر عطاء بندیال کی سر براہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل بینچ3 جون کو کیس کی سماعت کریگا، پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا،ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف کے پی حکومت نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا ،کیس کی آخری سماعت ماہ رمضان کے اوائل میں ہوئی تھی۔