نوازشریف سمیت پوری کابینہ ایٹمی دھماکوں کیخلاف تھی، شیخ رشید

496
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف سمیت پوری کابینہ  ایٹمی دھماکے کیخلاف تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت نوازشریف اور ان کی پوری کابینہ ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی، راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور  میں نے ایٹمی دھماکوں کی حمایت کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے لاہور کو 3 دن کے بجائے دو روز بند کیا جائے، گزشتہ 10 روز میں ایس او پیز کے تحت مسافر بٹھانے سے 5 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو گیلانیوں، زرداریوں اور شریفوں نے لوٹا، قوم کا خون چوسنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، مجھے یقین ہے قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد دنیا میں بہت زیادہ کشیدگی کے امکانات ہیں، بھارت اور چین میں کشیدگی پائی جاتی ہے، پچھلے 72 گھنٹوں میں پاک فوج نے دو بھارتی ڈرون مار گرائے ہیں۔