کورونا میں مبتلا ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کا 14 روزہ آئسولیشن قیام، کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

135

سکھر (نمائندہ جسارت) کورونا میں مبتلا ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کا 14 روزہ آئسولیشن قیام کے بعد ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، ڈاکٹر تسلیم ایم ایس سول اسپتال کے مطابق دو ہفتے آئسولیشن اختیار کیے جانے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا، دوبارہ کرائے گئے ٹیسٹ میں بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ کورونا میں مبتلا ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کی طبیعت قدرے بہتر ہے۔