بطور اسپیکراور وزیراعظم عدلیہ کا احترام کیا،یوسف رضا گیلانی

119

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزیراعظم و رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے تعلق ہے نہ کبھی غیر قانونی کام کیا، نیب زادہ نہیں نیب زدہ ہوں، وزیراعظم کچھ صوبوں کا نہیں، پورے ملک کا ہوتا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بطورا سپیکراور وزیراعظم ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، منی لانڈرنگ کیساتھ میرا کوئی تعلق نہیں،نہ کبھی غیرقانونی کام کیا ، نیب زادہ نہیں ،نیب زدہ ہوں ۔