ایران: پارلیمان سے صدر روحانی کے خطاب میں وزیرخارجہ سوتے رہے

103

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ کی پارلیمان میں صدر حسن روحانی کے خطاب کے دوران سونے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ ایرانی ٹیلی وژن چینل نے جواد ظریف کے نیند کے مزے لوٹنے کو کئی زاویوں سے ریکارڈ کرکے نشر بھی کردیا،جس کے بعد سوشل میڈیا پر طنزو مزاح کی پوسٹوں کی بھرمار ہوگئی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اجلاس کے دوران حسن روحانی خطاب میں وزیرخارجہ جواد ظریف منہ پر ماسک چڑھائے آنکھیں بند کیے سورہے ہیں۔ انہوں نے کرسی سے ٹیک لگا رکھی ہے اور نیند کی وجہ سے ان کا چہرہ ایک طرف جھکا ہوا ہے۔