ایران میں مسلح گروہ اور فوج میں جھڑپ‘ 3 اہلکار ہلاک

109

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شمال مغربی علاقے میں فوج اور مسلح گروہ کے درمیان جھڑپ میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ خبررساںاداروں کے مطابق مغربی آذربائیجان کے شہر سردشت کے مضافات میں سرحدی محافظوں اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ دوسری جانب ایرانی فوج نے بیان میں عراقی سرحد کے قریب جھڑپ میں کئی دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس علاقے میں پہلے بھی ایرانی فوجیوں اور کُرد علاحدگی پسند تنظیم ’پی کے کے ‘کی ایرانی شاخ کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔