سعودی عرب: گھریلو ملازمہ نے ضعیف مالکن کو قتل کردیا

737

المجاردہ کے علاقے عبس میں افریقی ملازمہ نے اپنی سعودی مالکن کو قتل کردیا۔

العربیہ کے مطابق سعودی پولیس کو ایک گھر سے چیخنے چلانے کی آوازوں کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے جائے وقعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادیا جبکہ ایک کمرہ بند پا کر اُس کو توڑ کر ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔ نعش کے ابتدائی معائنے کے مطابق ملاکن پر ملازمہ نے چاقو کے 9 وار کیے تھے۔

ملازمہ کے پاس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کے بدن پر اسی آلہ سے زخموں کے نشان بھی پائے گئے ہیں جس سے لگتا ہے کہ ملازمہ نے قتل کی واردات کے بعد اُسی آلے سے خود کو بھی زخمی کیا ہو۔

واضح رہے کہ ملازمہ سعودی مالکن کے پاس پچھلے 3 مہینوں سے ملازمت کررہی تھی۔