لاڑکانہ، جامع شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا اعلامیہ

176

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جامع شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سعید شیخ نے جامع اور اس سے منسلک ادارے یکم جون 2020ءسے مکمل طور پر کھلنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامع کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا طلبہ ایسی خبروں کو نظرانداز کریں، جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو سخت سزا دلوانے کے لیے جامع کی جانب سے قانونی اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جامع اور اس سے منسلک اداروں کی جانب سے یکم جون سے صرف آن لائن کلاس شروع کیے جائیں گے جس کا اعلان جامع کی جانب سے پہلے کیا گیا ہے طلبہ گھر میں رہ کر آن لائن کلاسز میں شرکت کریں۔