ٹھٹھہ، لاک ڈائون میں نرمی کے بعد سرکاری دفاتر میں ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد

176

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) ٹھٹھہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایس او پی کے تحت کھلنے والے کچھ سرکاری دفاتر میں ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کیا گیا، محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل آفیس ٹھٹھہ میں عملے اور شہریوں کے لیے گن تھرما میٹر کے علاوہ سماجی فاصلے کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں محتسب اعلیٰ سندھ کے عملدار فہیم جانوری نے بتایا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا ہے تاکہ اپنا اور آنے والے شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد پر ٹھٹھہ کے سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سماجی رہنماؤں نے تمام سرکاری دفاتر سے اپیل کی کہ اسی طرح سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے تاکہ کورونا کو شکست دی جاسکے۔