تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں آیندہ برس ہونیوالے صدارتی انتخابات میں متوقع امیدواروں کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور سابق صدر محمود احمدی نژاد اس دوڑ میں مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں۔ اُدھر جوڈیشل کونسل کے سربراہ ابراہیم رئیسی، تہران کے سابق میئر اور پارلیمانی رکن محمد باقر قالیباف اورسابق اسپیکر علی لاریجانی بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پر تول رہے ہیں۔