لاہور:صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ملکی تاریخ میں ایٹمی دھماکوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیررہاہے۔
یوم تکبیرکی تقریب سے شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وزیراعظم آگےبڑھ کرقوم کو اکٹھا کرتے، لیکن کوروناکےمعاملےپرکنفیوژن پھیلائی گئی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا ، آج ہی کےدن پاکستان نےبھارت کے5 کے مقابلےمیں 6 ایٹمی دھماکےکئے۔