ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کا ہنگامی اجلاس، ڈاکٹروں میں N95 ماسک تقسیم

777

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کا ہنگامی اجلاس مکلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹرز کو اسپتالوں میں درپیش مسائل اور ضلعی باڈی بنانے پر اہم مشاورت کی گئی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) ٹھٹھہ کے ہنگامی اجلاس میں ڈاکٹر عابد شفیع میمن، ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر محمود، ڈاکٹر کاشف سمیت دوسرے ڈاکٹروں نے شرکت کی اور اسپتالوں میں حالیہ کورونا وبا کی صورتحال میں ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے رہنماؤں کو آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی عہدیدار ڈاکٹر غفران میمن نے اجلاس میں شریک ڈاکٹروں کو N95 ماسک دیے اور کہا کہ آئندہ ہفتے دوسرے اجلاس میں وائی ڈی اے ٹھٹھہ کی ضلعی کابینہ کے عہدیداران کا اعلان کیا جائے گا۔