پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ عبدالحکیم موٹروے پر سمندری میں تھانہ مریدوالا کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد ملتان سے قصورجارہے تھے۔