سکھر،عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات

340

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر میں عیدالفطر کے موقع پر سکھر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیلبے سیکورٹی پلان کے مطابق پولیس نے اپنی ذمے داریاںسر انجام دیں،ضلع بھر میں عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات اٹھائے گئے تھے۔ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق سیکورٹی پلان کے تحت ضلع بھر کے عیدگاہوں ، مساجد اور تفریح گاہوں میں 1400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ۔ ضلع میں مختلف عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران ان اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں، عید الفطر کی ادائیگی کے لیے چھوٹے بڑے 230 اجتماعات ہوئے۔علاوہ ازیں شہر کے پارکس تفریح گاہوں پر 150 اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دیں، عوامی شکایات کیلیے ایس ایس پی آفس میں کنٹرول روم بنایا گیا جس میں عوام کے طرف سے کسی بھی قسم کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جانے کیلبے اہلکارموجود رہے۔ عوامی شکایات کیلیے کنٹرول روم کے نمبر 0719310565 اور 0715612662 ہیں، کسی قسم کی شکایات پر ان نمبرز پر رابطہ کیا جائے یا 15 پولیس مددگار سینٹر کے رابطہ کیا جا سکتا تھا ، سیکورٹی پلان پر عمل کرتے ہوئے شہر اور و گردونواح کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے سخت اسنیپ چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ مختلف چوراہوں بازاروں میں پولیس کی پکٹس قائم کردی گئیں ،علاقہ ایس ڈی پی اوز تمام پکٹس پر تعینات جوانوں اور ٹریفک اہلکاروں کی مو¿ثر طور پر فرض ادائیگی کی نگرانی کریں گے ۔