ٹھٹھہ ،لاک ڈائون میں بھی منشیات کا کاروبار عروج پر

491

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) ٹھٹھہ میں ایک بار پھر گٹکا، ماوا، جوا، سٹہ، منشیات کا کاروبارعروج پر، ایس ایچ او گھارو امیر بخش کھوسو نے 103 موری پر جواریوں کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین جواریوں محمد یوسف میمن، سید عثمان شاھ، نور محمد خشک کو گرفتار کرلیا۔ جوئے کے اڈے سے 7 ہزار تین سو روپے نقد رقم، تاش کے پتے اور موبائل فون برآمد کرکے جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ یاد رہے کہ ٹھٹھہ میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی منشیات کا کاروبار تھم نہ سکا، فحاشی کے اڈے، جوئے کے اڈے، گٹکا، ماوا، کچی شراب جیسی سماجی برائیاں عروج پر رہیں جن کے خلاف منظم قانونی کارروائیوں کی ضرورت ہے۔