راولپنڈی(اے پی پی/صباح نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان آ کر غلطی کی ہے، اب وہ جیل جائیں گے۔ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، اب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے نہیں ہو رہے۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا کوئی مستقبل نہیں ، آنے والے دنوں میں ملکی معیشت مزید خراب ہو سکتی ہے،کوروناموذی مرض ہے ،کورونا کے بعد نیا ورلڈ آرڈر آنا ہے ، ہم نے اپنے شہر کے شٹر بھی بند نہیں ہونے دیئے ،شروع میں جو ہوئے اس کے لیے معذرت خواہ ہیں ،بعد میں کسی کو گرفتار نہیں ہونے دیا ،نئے فیصلوں کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے
اور بہتری کی جدوجہد کرنی چاہیے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد بہت بے روزگاری اور مہنگائی ہوگی لیکن چیزیں سستی بھی ہوں گی کیونکہ مارکیٹ نہیں ہے اور لوگوں کی قوت خرید نہیں ہے۔ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہو گا ،کورونا سے غرینب نہیں اتنا ہلا جس قدر سفید پوش طبقہ متاثر ہوا ،یہ شٹر والے دکانداروں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا کیونکہ ان کا سیزن بھی نہیں لگا، ان کو خصوصی چھوٹ دینی چاہیے، دکانداروں کو ہر صورت میں ریلیف ملنا چاہیے ،بڑے صنعتکار تو ہمیشہ ریلیف لے جاتے ہیں ،شٹر والی ہر چھوٹی بڑی دکان کو ریلیف ملنا چاہیے۔ شوگر اور آٹا اسکینڈل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ کیس تو آگے جائیں گے باقی عدالتوں کا معاملہ ہے ،جون میں گندم اسکینڈل والوں کی باری ہے اور پھر قرض لینے والوں کی باری ہے، انہوں نے کہا کہ اسد عمر بھی ایماندار آدمی ہے لیکن غلطی ہوجاتی ہے ۔ میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی دیکھ رہا ہوں،نانواز شریف اور آصف زرداری کی کوئی سیاست ،عمران خان 5 سال پورے کریں گے ،عمران خان کورونا کے مسئلے سے بھی باہر نکلیں گے ، پیسے کی لالچ میں پاکستانی سیاستدانوں نے جمہوریت کو بھی دائو پر لگا دیا ، لوگ چاہتے ہیں جنہوں نے رقم لوٹی ہے ان کو سزا ملے ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ شریف برادران کی بجائے خاقان عباسی پارٹی کو لیڈ کریں گے ،شہباز شریف کی چھٹی ہو جائے گی ،مریم نواز اور بلاول بھٹو کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا ۔