اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی پی پی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز بلوچ اور ضلع صدر افضل جان کے خلاف پرچہ کاٹنے کا معاملہ،چیئرمین بلاول زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ افسوس ہے، اب بلوچستان میں بھی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں۔بلاول زرداری نے کہاکہ پارٹی رہنماﺅں کو گوادر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی اشوز کو اٹھانے کی سزا دی گئی۔بلاول
زرداری نے کہاکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے۔وفاقی پارٹی کو نشانہ بناکر وہ کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ انتقامی کارروائیوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کی جدوجہد کو روکنے والے کل کی طرح آج بھی ناکام ہوں گے۔بلاول زرداری نے کہاکہ جھوٹا مقدمہ فوراً واپس لے اور اس انتقامی کاروائی میں ملوث ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے۔