لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں حکام نے سونے کے ایرانی تاجر سجاد شہیدیان کو تہران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب امریکی استغاثہ نے 33 سالہ تاجر پر پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے کے لیے منی لانڈرنگ، دھوکادہی اور جعل سازی کا الزام عائد کردیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سجاد شہیدیان کو حال ہی میں برطانوی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ اس کی گرفتاری امریکا کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی۔ سجاد شہیدیان پیمنٹ 24 نامی کمپنی کا ڈائریکٹر ہے،جو سونے کا آن لائن کاروبار کرتی ہے۔