سکھر، رمضان المبارک کی 27ویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

161

سکھر (نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی رمضان المبارک کی 27ویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، سکھر اور گردونواح کی مساجد میں عبادات، ذکر و اذکار اور نعت خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا، ملک کی بیشتر مساجد میں 27ویں شب کے موقع پر تکمیل قرآن کی محافل کا بھی اہتمام ہوا۔ مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اور امت مسلمہ نے اللہ تعالی کے حضور مغفرت، رزق میں کشادگی اور صحت کاملہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی علما کرام نے اپنے بیانات میں فرمایا کے شب قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس رات قرآن پاک کا نزول ہوا، یہ رات سلامتی والی ہے۔