تہران: ایرانی سپریم لیڈ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نےثابت کیا ہے کہ وہ کسی معاہدےاورمنطق پرنہیں چلتی۔
ایرانی سپریم لیڈ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سےسیاسی،فوجی اورثقافتی جدوجہدجاری رہنی چاہیے، فلسطینیوں کوریفرنڈم کاحق ملنےتک جامع جدوجہدجاری رکھناہوگی،تاہم حقیقی فلسطینیوں اوربیرون ممالک آبادفلسطینیوں کوحکومت منتخب کرنےکاحق ملناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نےثابت کیا ہے کہ وہ کسی معاہدےاورمنطق پرنہیں چلتی، صیہونی حکومت توسیع پسندانہ عزائم رکھتی ہے،وہ مزید علاقوں پرقبضہ کرے گی، فلسطینیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ انھیں کیسا سیاسی نظام اپنانا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ یہودیوں کے خلاف نہیں لیکن نیتن یاہو جیسے لوگوں کو باہر نکالنا ہوگا، نیتن یاہو جیسے لوگوں کو نکالنا اسرائیل کو ختم کرنے کے مترادف ہے جو ہوکر رہے گا۔