اسلام آباد کے ہوٹلوں میں شراب کی دکانوں کے قیام کی اجازت دے دی گئی

140

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) ملک میں مدینہ کی ریاست قائم کرنے کا دعویٰ کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت نے اسلام آباد کے تین ہوٹلوں میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔ اس ضمن میں ایکسائز و ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر ایکسائز نے اپنے دستخط سے 19مئی کو لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ کے حکومتی فیصلے کے تحت مذکورہ ہوٹلز لیکوئیر شاپ کھول سکتے ہیں۔ خط میں ہوٹل انتظامیہ کو باور کرایا گیا ہے کہ شرب کی دکان کھولنے کے ضمن میں سیکورٹی وغیرہ کے انتظامات بھی کرلیے جائیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ملک کے دارالحکومت کے جن تین ہوٹلوں میں شراب کی دکانوں کے قیام کی اجازت دی گئی ہے ان میں میریٹ ہوٹل ، سیرینا ہوٹل اور بیسٹ ویسٹرن ہوٹل شامل ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے شہریوں میں ہوٹلوں میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دیے جانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ خدشہ ہے کہ اگر اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تو کراچی کی فائیو اسٹار ہوٹلز میں بھی شراب کی دکانوں کے قیام کی اجازت دے دی جائے گی۔