شاہد خاقان عباسی سمیت 2 ملزمان کی ضمانت کا تحریری حکم جاری

228

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 2 ملزمان کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے نیب کو شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا جبکہ فاضل عدالت نے ملزمان کو 9 جون کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔