“ووہان وائرس لیبارٹری کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا”

548

=واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین پرالزام عائد کرتےہوئے کہا ہے کہ چین نے ووہان وائرس لیبارٹری کوجان بوجھ کرتباہ کردیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے دنیا میں کورونا کے وبا کو روکنے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا اور جان بوجھ کر ووہان وائرس لیبارٹری تباہ کردیا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹ میں چین پر الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ  چین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ہے،چین کو سوچنا چاہیےکہ اس کی غیرذمہ داری نے اس وقت دنیا میں کتنی تباہی پھیلائی ہے۔

 ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر اموات کا ذمہ دار چین ہے اور اس کی وجہ چین کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔