حمزہ شہباز کی فوری رہائی کا مطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

122

لاہور (آن لائن) قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو فوری رہا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ موجودہ ملکی حالت کے پیش نظر اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں حمزہ شہباز کو فی الفور رہا کیا جائے۔ میاں حمزہ شہباز گزشتہ ایک سال سے بے گناہ جیل میں قید ہیں۔قومی احتساب بیورو حمزہ شہباز کےخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حمزہ شہباز کو مسلسل ایک سال سے قید میں رکھ کر ان کے حلقے اور پنجاب کی عوام کی آواز بلند کرنے سے روکا گیا ہے۔ملکی حالات کا تقاضہ ہے کہ حمزہ شہباز کو فوری رہا کیا جائے۔