ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار سوزوکی الٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا، سوزوکی الٹنے کا سبب ٹائر برسٹ بتایا جارہا ہے اور زخمیوں کا تعلق ضلع بدین کے گاؤں گل محمد ملاح سے تھا۔ دوسری جانب گھارو واٹر پارک کے قریب پولیس کو نامعلوم شخص کا لاش ملا ہے۔ گھارو پولیس نے لاش کو رورل ہیلتھ سینٹر گھارو پہنچایا جبکہ نامعلوم لاش کی پہچان نہ ہوسکی۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد اموات کا اسباب معلوم ہوسکتا ہے۔