کراٹے ودیگر کھیلوں کی سر گرمیاں بحال کی جائیں،عالم علی

231

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مارشل آرٹ کا کھیل صحت مندی اور قوت مدافعت میں اضافے کی ضمانت ہے اور یہی وجہ ہی کہ کراٹے کھیل نے والے کراٹے کاز کی قوت مدافعت دوسرے لوگوں سے زیادو ہوتی ہے ،جووبائی امراض سے بچانے میںاہم کردار اداکرتی ہے یہ بات پاکستان نا گا من مارشل آرٹ آرگنائزیشن کے آرگنائزر اور سائبان سی سی بی کے چیئرمین عالم علی نے مارشل آرٹ کے کراٹیکاز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔انہوں نے حکومت سند ھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراٹے سمیت دیگر کھیلوں کی سر گر میا ں بحال کی جائیںاور اس کے لئے SOPs بنائیں جائیں ،تاکہ کراٹے کاز اولمپک کے مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں ،عالم علی نے کہا کہ22 مارچ سے تمام سر گر میا ں معطل ہیں لہذا فزیکل فٹنس کیلئے کھیلوں کے اداروں کو کھولا جائے تاکہ کھلاڑی اپنی فٹنس کو برقرار رکھ سکیں ۔