کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعتہ الوداع، عید الفطر اور ختم القرآن کی تقاریب کرانے کا اعلان کر دیا ۔ انسانیت کی خاطر حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے مدارس کو بند کیا اور جلسے، جلوس ملتوی کیے۔ ہم نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے رضاکار حکومت کی خدمت کے لیے پیش کیے ہیں جب سے کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تو ہم بھی جمعتہ الوداع، عید اورختم القرآن کی تقاریب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر ہر صورت اختیار کی جائیں۔ عید پر کارکن اپنے گھروں تک محدود رہیں، کہیں سفر نہ کریں۔