سکھر،پولیس مقابلہ ،5 ملزمان مسروقہ موٹرسائیکلیں سمیت گرفتار

303

سکھر (نمائندہ جسارت) تھانہ دادلو کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ، کارروائی کے دوران مشتبہ شخص گرفتار، 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی، ایس ایچ او دادلو نے خفیہ اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ ولیج مہیسر مولالئی کے قریب آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس جوان نثار بلو زخمی جبکہ موقع سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی جبکہ مسروقہ 5 موٹر سائیکل برآمد کرلی گئیں۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے بتایا ہے کہ گرفتار شخص سے تفتیش کی جارہی ہے، زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال داخل کروایا گیا ہے۔ تھانہ دادلو کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ، پولیس اہلکار کو مقابلے کو دوران زخمی کرنے والا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ایک فرار، مقدمہ درج۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت احسان مہیسر کے نام سے ہوئی، پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مولالئی کے قریب کارروائی کی۔ اس موقع پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نثار بلو زخمی ہوگیا تھا، پولیس کارروائی کے دوران موقع سے 5 مسروقہ موٹر سائیکل، 2 چنگ چی رکشے برآمد کیے گئے۔ سکھر پولیس کی اہم کارروائی، اے ایس پی ظفر صدیق کی سربراہی میں تھانہ سنگرار کے علاقے میں خفیہ طور پر کچی شراب بنانے والے کارخانے پر چھاپا، مضر صحت کچی شراب کے 6 ڈرم، تقریباً 1200 لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج۔ ترجمان پولیس کے مطابق سنگرار کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، 6 ڈرم سے زائد مضر صحت کچی شراب برآمد، 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے سنگرار کے علاقے میں کارروائی کرکے 6 ڈرم اور 12 لیٹر شراب اور شراب بنانے کے ڈرم، مٹکے و دیگر سامان برآمد کرکے 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس پکٹ قائم کردی گئی جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پی پی پی رہنما خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت میں نیا جج تعینات نا ہونے کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی۔ آئندہ سماعت کے لیے 8 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، نیب کی جانب سے 1 ارب 23 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر ہے۔