سکھر، کچے میں منظم ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن

207

سکھر (نمائندہ جسارت ) سکھر پولیس کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی سربراہی میں باگڑجی کچے میں منظم ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ڈاکو دریا کراس کرکے بیٹ کی دوسری جانب فرار، ترجمان پولیس کے مطابق سکھر پولیس کا باگڑجی کچے میں جرائم پیشہ افراد و منظم ڈاکوؤں کے مختلف گروہ کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈاکوؤں کمین گاہیں نذر آتش، علاقے میں اضافی پولیس پکٹس قائم کردی گئی، علاقے میں سخت نگرانی کے لیے گشت پیٹرولنگ میں اضافہ، سکھر پولیس کا آج دوسرے روز بھی موثر حکمت عملی کے تحت جاری آپریشن کے دوران، ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں دریا کے دوسری طرف فرار، متعدد کمین گاہیں ٹھکانے نذر آتش کردی گئیں۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری اور علاقے میں جرائم پیشہ افراد اور منظم ڈاکوؤں کی موجودگی تک آپریشن جاری رہے گا۔