اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے،بڑے میاں نے سمدھی اسحق ڈار کے ذریعے آف شور کمپنیز کا جال بچھایا، اب چھوٹے میاں نے جعلی اکائونٹس سے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ہے، ان کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی۔اپنے بیان میں مراد سعید نے کہاکہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے۔ مراد سعید نے کہاکہ ثبوت دکھائے گئے کہ کس طرح چھوٹے میاں نے پنجاب کو لوٹ کر اربوں کھربوں کی جائداد بنائی، بڑے میاں نے سمدھی اسحق ڈار کے ذریعے آف شور کمپنیز کا جال بچھایا، اب چھوٹے میاں نے جعلی اکائونٹس سے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ہے۔مراد سعید نے کہاکہ ان کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی، ایسے لوگوں نے انہیں ٹی ٹیز بھیجیں جو کبھی باہر ہی نہیں گئے۔مراد سعید نے کہاکہ شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے تمام اکائونٹس کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دی، شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے بعد شہباز شریف مکمل غائب ہوگئے ہیں، شہباز شریف نے آئی ڈی پیز کا پیسہ بھی ہڑپ کیا، شہباز شریف نہ صرف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بلکہ تمام کردار بھی بے نقاب ہوگئے ۔