سپریم کورٹ کا حکم، سندھ حکومت کا شاپنگ مالز اور پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

514

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر شاپنگ مالز اور ہفتہ اور اتوار کر بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے پابند ہیں لہٰذا عدالتی حکم کے مطابق ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے، عوام بغیر ماسک کے مارکیٹوں میں جارہے ہیں، خواتین چند مہینوں کے بچوں کو بھی مارکیٹیں میں لے کر آرہی ہیں جس سے گریز کرنا چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ دکانداروں کو چاہیے کہ جو حفاظتی اقدامات پورے نہ کرے اسے دکان کے اندر نہ آنے دیں، اس صورتحال میں شہریوں کو بھی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار حسین نےحکومت کی جانب سے ہفتے میں چار روز اورشاپنگ مالز کی بند رکھنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں چھوٹی مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بھی کھلی رکھنے اور شاپنگ مالز بھی کھولنے کا حکم دے دیا۔