میئر اسلام آباد نے معطلی کو ہائیکورٹ میں چلینج کردیا

640

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے حکومت کی جانب سے انہیں معطل کیے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنی معطلی کیخلاف درخواست ہائیکورٹ میں دائر کردی، جس پر عدالت نے وفاق، وزارت داخلہ، چئیرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

شیخ انصر نے درخواست میں 17مئی 2020 کا وزارت داخلہ کا آرڈر معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف کی گئی کارروائی غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ مجھے عہدے پر بحال کر دے۔