درلش ارطغرل کے تین اہم کردار پاکستان آنے کو تیار

2604

اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سیریز “درلش ارطغرل”میں مرکزی کردار اداکرنے والے مزید تین اہم کردار پاکستان آنے کو تیار ہوگئے۔

درلش ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی “اسراء بلجیک”کے بعد اب ارطغرل غازی مزید تین  اہم کردار “دوآن بے”(روشان)، “بمسی” ( بابر) اور اصلحان خاتون نے بھی جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہرکردی۔

10 Reasons to Watch Drama Dirilis Ertugrul in Urdu Dubbing ...

درلش ارطغرل کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی کلثوم علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا کہ “آپ کے محبت بھرے پیغامات اور کمنٹس کے لیے بہت شکریہ، آپ کی قیمتی تعریفوں نے مجھے بہت خوش کیا ہے”،مجھے کبھی پاکستان آنے کا موقع نہیں ملا لیکن مجھے اُمید ہے کہ اِس وبا کے ختم ہونے کے بعد میں پاکستان ضرور آؤں گی اور اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گی۔

How does Ertuğrul Aslıhan Hatun die in history? Who is Aslıhan Hatun?

اداکارہ نے مزید لکھا کہ “تب تک کیلئے آپ سب اپنا خیال رکھیں اور استنبول سے آپ سب کیلئے بہت ساری نیک تمنائیں۔

دوسری جانب ارطغرل غازی میں دوآن بے (روشان) کا کردار ادا کرنے والےجاوید چتین گونر نے ایک نجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والے پیار کے لیے میں بہت خوش ہوں”،جاوید چتین گونر نے کہا کہ پاکستانیوں نے ارطغرل غازی کو جو مثبت ردعمل دیا ہے اُس کے لیے ہماری پوری ٹیم آپ کی مشکور ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ “میرے والدین نے مجھے سکھایا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا ملک ہے”، میں جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں گا۔‘ ‘

bamsı hashtag on Twitter

قبل ازیں  ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی 28 سالہ اسراء بلجیک اور بمسی نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کے جواب میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرسرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز “ارطغرل غازی” نے پاکستانیوں پر اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

Ertuğrul ne zaman başlıyor?