اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کورونا سے صحت یاب ہوگئے

151

اسلام آباد (صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کورونا سے صحت یاب ہوگئے، جلد اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ گزشتہ روز اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں مجھے اس امتحان میں سرخرو کیا، الحمدللہ میں اور میرے بچے ٹھیک ہو گئے ہیں، قوم کی محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس بیماری میں ایمان مزید قوی ہوا ہم نے اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہیاور اس کیلیے بھی تیاری کی ضرورت ہے۔ آئیں سب مل کر اپنے ملک اور اس میں بسنے والے غریب لوگوں کیلیے کام کریں، مجھ سے اگر کوئی کوتاہی ہوئی تو معافی کا طلبگار ہوں۔