لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیخلاف ورزی پر معطل کرکے ہٹائے گئے ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ خادم حسین مگسی کی جگہ غلام مصطفی ابڑو کو ایس ایچ او مارکیٹ جبکہ معطل کرکے ہٹائے گئے ٹریفک سارجنٹ زون ٹو عبدالوحید ابڑو کی جگہ امداد علی کنبھر کو ٹریفک سارجنٹ زون ٹو تعینات کردیا ہے جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالتے ہوئے ڈیوٹیاں سرانجام دینا شروع کردی ہیں۔