شیخ رشید کے بیان سے نیب متنازع ہوگیا‘جے یو پی

174

200518-08-
لاہور (آن لائن) جمعیت علماپاکستان کے صدر پیر ا عجاز احمد ہاشمی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی نیب کے اپوزیشن کے خلاف ممکنہ اقدامات پر پیشگی بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس جسٹس گلزار سے نوٹس لینے کی اپیل اور نیب سے اس پر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال پہلے ہی اپنی غیرجانبداری کھو چکے ہیں اور حقائق بتارہے ہیں کہ نیب احتساب کے بجائے انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔ا ن کا کہنا تھاکہ نیب چیرمین بتائیں کہ شیخ رشید کس حیثیت میں ان کی طرف سے بیانات جاری کر رہے ہیں؟ کیا وہ چیئرمین نیب کے ترجمان ہیں یایہ سمجھا جائے کہ حکومت کی طرف سے شیخ رشید کے ذریعے نیب کو احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔ اعجاز ہاشمی نے کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد کو بھی نوٹس لینا چاہیے کہ نیب احتساب کا ادارہ ہے یا اپوزیشن کو دبانے کے لیے ہتھیار۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی عدالتوں اور احتساب کو اپوزیشن کو دبانے اور پولٹیکل انجینئرنگ کے لییاستعمال کیا جاتا رہاہے۔