بلوچستان میں پاک ایرانی سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیز کردیا گیا

134

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان نے بلوچستان میں ایرانی سرحد سے متصل سرحدی علاقے میں باڑ لگانے کا کام تیز کردیا‘ سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد ایران سرحد سے مختلف اشیا کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور شدت پسندی کو روکنا ہے‘ پاکستان کا ایران سے متصل سرحدی علاقہ 950 کلو میٹر مشتمل ہے جس پر باڑ لگائی جا رہی ہے‘ باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ سرحد پر 215 قلعے بھی بنائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل دالبندین سے منسلک پاک ایران سرحد پر 230 کلو میٹر کے علاقے پر باڑ لگانے کا کام95 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے‘ موسیٰ ناوڑ زارو سے رباط تک 350 کلو میٹر کے حصے پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے اور اس پر80 فیصد تک کام مکمل ہوچکا ہے۔