اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اسلام آباد آفس کے لیے کو آرڈینیٹر بز نس کمیونٹی کے معروف رہنما مرزا عبدالرحمن کو حکومت نے اٹک کے لیے وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا صدر بنادیا ہے وہ ڈپٹی کمشنر اٹک کے ساتھ مل کر ضلع میں کورونا ریلیف کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے لیے صدر سجاد سرور‘ گروپ چیئرمین کامران عباسی‘ سینئر نائب صدر طاہر آرائیں‘ نائب صدر مہتاب حسین شاہ‘ سابق صدر رانا محمد ایاز کے علاوہ چودھری محمد سعید‘ عمران شبیر عباسی اور کامران اختر نے انہیں نامزدگی پر مبارک باد دی ہے ۔