نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد ابرار احمد جعفر کی خصوصی ہدایات پر ماہ صیام میں عوام الناس کو اشیا خورونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے اور گرانفروشی کی روک تھام کے لیے تمام تحصیلوں کے ریونیو افسران نے 22ویں روز بھی سبزی، پھل، گوشت، مچھلی، کریانہ سمیت مختلف 71 دکانوں پر چھاپے مار کر زائد قیمتیں وصول کرنے والے 16 دکانداروں پر 8 ہزار ایک سو روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد عبدالقدیر اور مختار کار محمد نعیم وسطڑو نے قاضی احمد شہر سمیت مختلف علاقوں کی دکانوں پر چھاپے مار کر زائد قیمتیں وصول کرنے پر 4 دکانداروں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ محمد سلیم جتوئی اور مختارکار محمد وسیم لاشاری نے بھی سکرنڈ شہر کی مختلف دکانوں کا دورہ کرکے ریٹ لسٹیں چیک کیں، زائد قیمتیں وصول کرنے پر 8 دکانداروں پر 4 ہزار ایک سو روپے جرمانہ عائد کیا۔ دوسری جانب نوابشاہ کے مختارکار محمد اشرف کنبھر نے شہر کا دورہ کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے پر 2 دکانداروں پر 5 سو روپے اور مختارکار دوڑ عمران شبیر نے بھی دوڑ شہر کے 2 دکانداروں پر ایک ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کرکے وصول کیا۔