کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہی اسپتال ویران ہو ںگے،ندیم چمن

272

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمبوڈیا میں گزشتہ برس دسمبر میں کھیلی گئی 6Thوہ وینام ورلڈ چمپئن شپ میں برائونز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے ولے مارشل آرٹس کے سٹائل وہ وینام کے انٹر نیشنل کھلاڑی اورانٹیگرل وہ وینام فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ندیم چمن نے صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی افزائش کرتا ہے،نوجوان نسل میں خود اعتمادی ،خود انحصاری اور باہمی ہم آہنگی ، لگن اور آگے بڑھنے کے جذبے میں اضافے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ہی ضروری ہے،مختلف کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مقابلے بازی کا رجحان بڑھتا ہے ۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹیگرل وہ وینام فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ندیم چمن نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کے مقابلے بہت ہی ضروری ہیں۔