وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ قرنطینہ میں ڈال دی ہے بلاول بھٹو نے ہمیں کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ چلنا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام ہم پر لگا کہ ہم نے بڑا ظلم کر دیا ہے، سندھ حکومت پر لگائے گئےالزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے کے حوالے سے سندھ اوربلوچستان نے اعتراض کیا اگر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم واضح فیصلہ کریں گے توعمل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے سے کچھ مدد آئی ہے،اعلان بڑے بڑے کیے جاتے ہیں، پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی میں شعور اور شورکا فرق ہے، ہم نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ قرنطینہ میں ڈال دی، بلاول بھٹو نے ہمیں کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ چلنا ہے جب سب نے سندھ حکومت کی تعریف شروع کر دی تو انہیں یہ ہضم نہیں ہوا اور دو وزرا اسلام آباد چھوڑکرتنقید کرنے کراچی پہنچے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے کہا15 دن کا مکمل لاک ڈاؤن لگا دیں تو نتائج بہتر آئیں گے۔