لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) کورونا میں مبتلا ایک اور شہری تاجر چل بسا، کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی، گزشتہ روز لاڑکانہ شہر کے ریشم بازار مارکیٹ کے معروف تاجر ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر 45 سالہ سعید میمن کو شوگر کا مرض لاحق تھا، جسے ورثا نے کراچی انڈس اسپتال داخل کیا، جہاں پھیپھڑے سکڑ گئے تھے اور پھر دل کا دورہ پڑا تھا، جس سے وفات ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق تین روز قبل سعید میمن نے طبعیت ناساز ہونے پر خود کو قرنطینہ کیا، طبعیت بگڑنے پر کراچی لے جایا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔ رپورٹ کروانے پر کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔ سعید میمن کی میت کو لاڑکانہ پہنچا دیا گیا۔ ایس او پیز کے تحت تدفین کی گئی جبکہ انتظامیہ نے متوفی کے دو گھروں ریشم گلی اور کرماں باغ میں ہیں کو سیل کرکے اہل خانہ کے نمونے لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔