چوہوں کی تیار کردہ پینٹنگ مقبول

836

لندن: چوہوں کی تیارکردہ پینٹنگ تیزی سےمقبول ہورہی ہیں اور انہیں فروخت کرنے والی خاتون دولت مند ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق برطانوی خاتون سٹیف ٹوگڈ کا کہنا ہےکہ پینٹنگز کے اس کاروبار کا آغاز ایک پالتو چوہے کی موت سے ہوا، مرنے سےقبل میں نے اس کے پنچوں کو رنگوں میں ڈبو کر ان کے نقوش ایک کاغذ پر اتار لیےتھے اور بعد میں خیال آیا کہ یہ کام زندہ چوہوں سے بھی لیا جاسکتا ہے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ ان ہوں نے چھوٹے چھوٹے کینوس بنا کر چوہوں کے پیروں کو رنگوں میں ڈبو کر انہیں مصوری کے نقوش چھاپنے کی تربیت دی جو لوگوں کو خوب پسند آئی ۔