اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ ملک کو بند رکھنا ممکن نہیں کیونکہ ہمارے پاس وسائل نہیں،مسائل کو حل کرنے کے لیے دنیا کےبہترین ذہن ہماری مددکررہے ہیں ۔
میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کاروباری حضرات ہمیں کہتےتھےکہ آپ آسانی پیداکردیں ہم ایس اوپیزپرعمل کرینگے، اس حوالے سے شاپنگ مال کھولنے کے لیے فیصلے کررہے ہیں، ہم اگلے6 ہفتوں کابھی دیکھ رہےہیں کہ کیا صورتحال ہوگی۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اےکاکردارقابل ستائش ہے،ٹیسٹنگ صلاحیت میں 27گنا اضافہ ہوچکاہے،ہم ٹیسٹنگ کی صلاحیت کوبتدریج بڑھارہےہیں،ہم ایک مربوط حکمت عملی کےتحت آگےچل رہےہیں،میڈیا نےعوام میں کوروناسےمتعلق موثرپیغام پہنچایا ہے جس کا میں مشکور ہوں۔