پیپلز پارٹی کی آصف زرداری کے انتقال کی خبروں کی تردید

153

کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کی سوشل میڈیا پر موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق صدر آصفزرداری کورونا کے باعث گھر میں مقیم ہیں انہیں کئی بیماریاں ہیں کمر کی تکلیف اور ان کے ہاتھ کانپتے ہیں ۔ ان کی موت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے تمام ایسی خبریں من گھڑت اور جعلی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نیب قانون بنائیں اس سے اچھی بات ہو ہی نہیں سکتی، میں نے نیب ترامیم کا ڈرافٹ بنایا ہے جو کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے ۔ میرے ڈرافٹ میں نیب سیکشن 9 ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس نے تحقیقات کی سطح پر گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دی۔