لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 22 سالہ لڑکی صبا شاہ فوت جبکہ ورثا نے ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام لگا کر احتجاج کیا۔اس موقع پر متوفی لڑکی کے بھائی نور شاہ نے بتایا کہ صبا گھر میں اچانک بے ہوش ہوئی شعبہ حادثات لائے ڈاکٹرز نے فوت ہونے کی تصدیق کی صبا کو گھر لے گئے تو وہ سانس لے رہی تھی جبکہ دوبارہ صبا کو اسپتال کے شعبہ حادثات لائے تو ڈاکٹرز نے دوبارہ فوتگی کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ پہلے دیہان دیا گیا ہوتا تو شاید صبا بچ جاتی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔اس حوالے سے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سلیم سومرو کے مطابق خاتون کی دو بار تشخیص کی وہ دونوں بار زندہ نہیں تھی تاہم احتجاج کے بعد ورثا نے لاش گھر لے جانے کی کوشش کی جس دوران ان کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔دوسری جانب ضروری کارروائی کے بعد متوفی لڑکی کی لاش ورثا کے حوالے کی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔