کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)آخری عشرہ رمضان میں اعتکاف کی نیت سے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہزاروں معتکفین اعتکاف کی نیت سے مساجد میں جمعرات کو بعد نماز عصر بیٹھ گئے مساجد کی انتظامیہ نے اعتکاف کرنے والے افراد کوحکومت کی جانب سے بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنے کیہدایت کی جبکہ اس بار مساجد میں احتیاط برتتے ہوئے معتکفین کو فاصلے سے اعتکاف میں بیٹھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔