آٹھویں بڑے سولر انرجی پروجیکٹ منظوری مل گئی

753

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے سولر انرجی (شمسی توانائی) کے سب سے بڑے پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ شمسی توانائی کے سب سےبڑے منصوبے کی منظوری دے دی جوکہ ایک تخمینے کےمطابق لاس ویگاس کے 2 لاکھ 60 ہزار گھروں کو قابل تجدید توانائی فراہم کرےگا۔امریکا کا یہ پروجیکٹ دنیا کا آٹھواں بڑا شمسی توانائی کا پروجیکٹ ہوگا جس کی مالیت تقریبا 1 ارب ڈالر بن رہی ہے ۔

Buffett-Backed Solar Project Near Vegas Wins Trump Blessing ...

امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق شمسی توانائی کا یہ پروجیکٹ 3 سال میں تعمیرکیا جائے گا جس سے لاس ویگاس کے شہریوں کیلئے  713 ملین ڈالر کی معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی اور انہیں 900 کنسٹرکشن پر مبنی نئی ملازمتیں بھی ملیں گی جبکہ 1100دیگر انتظامی اور معاونت کی ملازمتیں بھی میسر آئیں گی۔

جیمنی سولر جوکہ 690 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا اور اس کیلئے  7 ہزار 100 ایکڑ کی پبلک اراضی حاصل کی گئی ہے جو کہ لاس ویگاس شہر سے 25 میل شمال میں واقع ہے۔

BP looks to add 1.5GW wind and solar for huge renewable hydrogen ...