پی ٹی وی کے 6 شعبوں میں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

291

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی وی میں حال ہی تعینات ہونے والے 6 شعبوں کے سربراہان کی تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاق و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے نوٹس میں کہا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزآئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ چیف
نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز قطرینہ حسین،ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کنٹنٹ خاور اظہر کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔ چیف ٹیکنالوجی آفیسر ناصر اے نقوی،چیف فنانس آفیسر عثمان باجوہ ،چیف ڈیجیٹل افسر عاطف ظریف اور چیف ہیومن ریسور افسر طاہر مشتاق کو بھی نوٹس جاری کیا گیاسیکرٹری جنرل پی ٹی وی یونین پرویز اختر بھٹی کی جانب سے علی نواز کھرل پیش ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تمام تعیناتیوں ایک پرائیویٹ فرم کے ذریعے کی گئیں۔ قانون کے مطابق تعیناتیوں سے قبل آسامیوں کا اشتہار نہیں دیا گیا ۔