نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالت سے رہ فرار اختیار کرتا ہے،شہباز شریف

143

لاہور (آن لا ئن )) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرتا ہے۔ عمران خان میڈیا پر روایتی ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنی ناقص طرز حکومت اور نااہلی نہیں چھپا سکتے۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرتا ہے۔عمران خان نے پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلیے10 ارب روپے کی رشوت کی آفر کا الزم عائد کیا، پھر مجھ پر ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کا ایسا الزام لگایا گیا جو چینی حکومت نے مسترد کر دیا۔انہو ںنے کہا کہ عمران خان آج تک ان حوالوں سے ایک بھی ثبوت عدالتوں میں پیش نہیں کر سکے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ پروپیگنڈے کے پرانے گھسے پٹے ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے۔ یہ بدترین نا اہلی اور چینی، گندم، ادویات اور بی آرٹی پشاور میں اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔